ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی میں چہل قدمی کے دوران بیٹے نے کیا جان لیوا حملہ۔ باپ نے اسپتال میں دم توڑا

بیلتنگڈی میں چہل قدمی کے دوران بیٹے نے کیا جان لیوا حملہ۔ باپ نے اسپتال میں دم توڑا

Mon, 24 Aug 2020 17:01:25    S.O. News Service

بیلتنگڈی،24؍اگست (ایس او نیوز) آج صبح کے وقت یہاں کے جونیئر کالج گراؤنڈ میں چہل قدمی کرنے والے ایک باپ پر خود اس کے بیٹے نے مہلک ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے بعد اس شدید زخمی شخص کو منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا۔ مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق واسو مولیا نامی ٹیکسی ڈرائیور پر اس کے بیٹے دیانندنے یہ جان لیوا حملہ کیا تھا کیونکہ ان دونوں کے درمیان بہت دنوں سے کچھ معاملات پر شدید اختلاف پایا جاتا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ دیانند کے علاوہ واسو کے دو اور بیٹے ہیں اور ایک بیٹی بھی ہے۔ 

ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے۔


Share: